Police Operation in Taranda Muhammad Panah

ترنڈہ محمد پناہ۔پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن۔آتشیں اسلحہ منشیات اور داؤ پر لگی رقم برآمد۔8 افراد گرفتار۔جرائم پیشہ افراد کا ٹھکانہ جیل ہے۔کاروائیاں جاری رہیں گی۔ایس ایچ او رانا اشرف۔تفصیل کے مطابق تھانہ ترنڈہ محمد پناہ میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او رانا محمد اشرف نے آتے ہی سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا اور چھاپہ مار کاروائیوں میں محمد مکی عباسی اور اعظم متڑا کو گرفتار کر کے ان سے آتشیں اسلحہ موزر پسٹل 35 اور ایک 12 بور پستول بمع روند برآمد کیے جبکہ منشیات فروشوں شیراز سنگلہ عبدالراق ماچھی اور نوید پٹھان کو گرفتار کر کے 35 لیٹر شراب چرس برآمد کی اور جوئے کے اڈہ پر چھاپہ مار کر قمار باز عبدالمالک شہباز تھتھر اور اسلم پہوڑ کو گرفتار کے داؤ پر لگی رقم اور تاش برآمد کر لی ان چھاپہ مار کاروائیوں میں گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے حوالات میں بند کر دیا اس موقع پر ایس ایچ او رانا محمد اشرف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تھانہ کی حدود سے جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے جرائم پیشہ افراد کا ٹھکانہ جیل ہے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی

Similar Posts

2 Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *