سعودی عرب میں جزوی طور پرکرفیو اٹھانےکا اعلان

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی عرب میں جزوی طور پر کرفیو اٹھانے کا فرمان جاری کیا ہے جس پرعملدرآمد آج اتوار (26 اپریل) سے ہوگا.

شاہی فرمان کے مطابق صبح نو سے شام پانچ بجے تک لوگوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت دی گئی ہے

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے نے اتوار کی صبح جاری بیان کے حوالے سے کہا کہ  ’شاہ سلمان نے ہدایت جاری کی ہے کہ اتوار26 اپریل سے13 مئی تک مملکت کے تمام علاقوں میں کرفیو صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک جزوی طور پر ختم  کردیا جائے گا۔
’البتہ مکہ مکرمہ اور مکمل لاک ڈاون والے محلوں میں چوبیس گھنٹے کا کرفیو جوں کا توں برقرار رہے گا‘.
نئے شاہی فرمان کے مطابق مزید اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کی بھی اجازت دی گئی ہے.اس پر بھی عملدرآمد 29 اپریل سے تیرہ مئی تک ہوگا.
’تھوک اور ریٹیل کی دکانیں، شاپنگ مالز اور تجارتی مراکز کھولنے کی جازت دے دی گئی ہے. ان تمام مراکز میں سماجی دوری کی شرط پر عملدرآمد لازمی ہوگا۔‘
 بیان میں کہا گیا کہ تجاری مراکز میں ایسی اقتصادی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی جہاں سماجی دوری پر عملدرآمد ممکن نہ ہو مثلا باربر شاپس ، بیوٹی پالرز، سپورٹس کلب، ہیلتھ کلب، سینما گھر، تفریحی مراکز، ریستوران اور قہوہ خانوں پر پاپبندی بر قرار رہے گی.

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *