ریاض میں تارکین گھروں سے باہر نکل آئے

ذرائع کے مطابق ریاض میں جزوی طورپرکرفیو اٹھائے جانے کے اعلان کے بعد غیر ملکی کارکنان بڑی تعدادمیں گھروں سے باہر نکل آئے ہیں۔ تارکین وطن دارالحکومت ریاج کے معروف محلے کی سڑکوں، شاہراہوں اور گلیوں میں بڑی تعدادمیں گھومتے ہوئے دیکھے گئے مقامی شہریوں اور ضوابط کی پابندی کرنے والے غیرملکیوں نے کورونا وائرس کے خلاف مہم کے حوالے سے اسے غیرذمہ دارانہ اقدام قراردیاہے بعض لوگوں نے خیال ظاہر کیاہے کہ ایسا لگتاہے کہ تارکین وطن کو کرفیو میں جزوی نرمی کے شاہی فرمان کے حوالے سے کوئی غلط فہمی ہوگئی تھی شاہ سلیمان نے کرفیو میں نرمی کا فرمان جاری کیا تھا جس کا مقامی شہریوں اور غیر ملکی لوگوں نے غلط مطلب لے لیا اور سینکڑوں کی تعدادمیں بلاضرورت سڑکوں پر گھومنے پھرنے کے لیے نکل آئے جس کی وجہ سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کیے گئے تمام تر حفاظتی اقدامات کی کھلی خلاف ورزی ہے جس پر مقامی سنجیدہ لوگوں کو تعجب اور حیرت ہے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *