|

موٹروے انٹرچینج ترنڈہ محمد پناہ ویٹ سیکشن پر لوٹ مار عروج پر

موٹروے انٹرچینج ترنڈہ محمد پناہ ویٹ سیکشن پر لوٹ مار عروج پر۔ویٹ سیکشن پر منی گڑز ٹرانسپورٹ کو منظور شدہ لوڈ کی بجائے مرضی کا لوڈ شیڈول مقرر۔ چٹی لیے بغیر گاڑی پاس نہیں کرتے۔احتجاج کرنے پر ڈرائیور پر تشدد۔منیجر اور عملہ ملوث۔ڈرائیورز کا منظور شدہ شیڈول پر عملدرآمد اور ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق موٹروے ایم فائیو انٹر چینج ترنڈہ محمد پناہ کے ویٹ سیکشن پر منی گڈز ٹرانسپورٹ کے ساتھ لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے گورنمنٹ کیطرف سے سے شہزور ڈالا و دیگر ڈبل ایکسل مال بردار گاڑیوں کیلئے 17 ٹن وزن کا شیڈول منظور کیا جسے بعدازاں موٹروے پولیس کی سفارشات پر 14 ٹن حد مقرر ہوئی مگر انٹر چینج ترنڈہ محمد پناہ کے ویٹ سیکشن منیجر محمد ندیم نے عملہ کی ملی بھگت سے رات کے اوقات میں سکھر کراچی ملتان سبزی فروٹ مال مویشی و دیگر زرعی اجناس چاول دالیں وغیرہ لے جانیوالے شہزور ڈالوں سے مقررہ ویٹ 14 ٹن کی بجائے 5 ٹن تک لوڈ گاڑیوں کو بھی اوور لوڈ ہونے کا اعترض لگا کر فیل قرار دے کر موٹروے پر سفر سے روک دیتا ہے جس پر منیجر ندیم اور ڈیوٹی اہلکار ان کی مجبوری کافائدہ اٹھاتے ہوئے گاڑی پاس کرنے کیلئے 5 سو سے 1ہزار تک چٹی لے کا گاڑیوں کو جانے دیتے ہیں گزشتہ روز ایک ڈالا ڈرائیور نے چٹی مانگنے پر احتجاجا ًگاڑی سڑک پر کھڑی کر دی جس پر ویٹ سیکشن عملہ نے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا جسکی موٹروے پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کی مداخلت پر جان بخشی ہوئی منی گڈز کے رہنماؤں اکرم خان نیازی سطان کریم خان اللہ دتہ حیدری مصطفے خان و دیگر نے الزام عائد کیا کہ 14 ٹن سے وزن کم ہونے کے باوجود ویٹ سیکشن کا منیجر و دیگر اہلکار اعتراض لگا کر ڈرائیورز سے رشوت لیکر گاڑی کو جانے دیتے ہیں انہوں کہا کہ لوٹ مار کایہ سلسلہ رات آٹھ بجے کے بعد شروع ہوتا ہے جو صبح 6 بجے تک جاری رہتا ہے انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے منی گڈز کی بڑی تعداد نے موٹروے ایم فائیو پر سفر ترک کر دیاہے انہوں نے سی پیک اتھارٹی اور وفاقی وزیر شاہرات سے قوانین پر عملدرآمد اور کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *