کیا حقیقی باپ بھی اس قدر درندہ صفت ہوسکتاہے؟
ترنڈہ محمد پناہ, درندہ صفت باپ کی حقیقی بیٹی سے زیادتی, والدہ بہن بھائیوں کی غیر موجودگی اکیلا پا کر زیادتی کا نشانہ بنایا, شکیلہ بی بی
پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرلی , ملزم روپوش ہو گیا
تفصیل کے مطابق ترنڈہ محمد پناہ کے نواحی موضع میانی اچھا کی رہائشی شکیلہ بی بی زوجہ سراج احمد نے تھانہ ترنڈہ محمد پناہ میں درخواست دی جس میں اس نے الزام عائد کیا کہ اس کے والد محمد یعقوب نے 3 ماہ سے مجھے اپنے شوہر سراج احمد سے زبردستی ناراض کرکے گھر بیٹھا رکھا تھا گزشتہ دن والدہ اور بہن بھائیوں کے کیھتوں پر جانے کے بعد گھر میں اکیلا پاکر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اپنے ماموں عباس کے ہمراہ آئی ہوں میرے والد یعقوب نے میرے ساتھ زنا حرام کیا کاروائی کیجاۓ
پولیس تھانہ ترنڈہ محمد پناہ نے ابتدائی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ملزم یعقوب کاروائی کا سن کر روپوش ہو گی
Good
Very Good