ترنڈہ محمد پناہ۔شہریوں اور کاشتکاروں کی سنی گئی

ترنڈہ محمد پناہ۔شہریوں اور کاشتکاروں کی سنی گئی شہر سے گزرنے والی غازی مائنر کی بھل صفائی۔نہر میں موجود گندگی کے ڈھیروں کے تعفن نے سانس لینا دشوار کر رکھا تھا۔محکمہ انہار نے ٹیل تک پانی پہنچانے میں رکاوٹ کا سبب گندگی غلاظت سے نہر کو صاف کر دیا۔کاشتکاروں اور شہریوں کا اظہار تشکرتفصیل کے مطابق ترنڈہ محمد پناہ شہر کے وسط سے گزرنے والی غازی مائنر جس میں ارشد آباد سے لیکر عباسی مارکیٹ تک گندگی کے ڈھیر لگے تھے جس کے تعفن نے شہریوں کا سانس لینا بھی دشوار کر رکھا تھا جبکہ یہ گندگی غلاظت کے ڈھیر نہر کے پانی کی روانی میں بڑی رکاوٹ بن چکے تھے جس کے سبب ٹیل تک پانی کا پہنچنا ناممکن ہوچکا تھا گزشتہ روز کاشتکاروں کی شکایت پر محکمہ انہار کے اوورسیئر ریحان سراج کی زیر نگرانی کرین کے ذریعے نہر میں پانی کی روانی میں رکاوٹ کا سبب گندگی غلاظت کے ڈھیروں سے نہر کو صاف کر دیا جس سے پانی کی ٹیل کے کاشتکاروں تک فراہمی ممکن ہوئی اور شہریوں کو بھی غلاظت کے تعفن سے چھٹکارا ملا نہر کی بروقت بھل صفائی پر شہریوں جام محمد شاہد عرفان طاہر شعیب بادامی اور کاشتکاروں سردار نعمان الحسنین خان گورگیج حاجی محمد اقبال گورگیج ملک پیر بخش سراج احمد سمیجہ چوہدری بوٹا و دیگر نے محکمہ انہار کے اس اقدام کو سرہاتے ہوئے تشکر کا اظہار کیا ہے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *