ترنڈہ محمد پناہ۔تشدد یا طبعی موت۔20 سالہ نوجوان پولیس حراست میں ہلاک

ترنڈہ محمد پناہ۔تشدد یا طبعی موت۔20 سالہ نوجوان پولیس حراست میں ہلاک۔ملزم شہنشاہ عرف شانی پولیس کو چوری مقدمہ میں مطلوب تھا, اے ایس آئی آصف بھٹی نے گزشتہ روز اوچشریف سے گرفتار کیا, ورثاء سراپا احتجاج, پولیس کے خلاف خواتین کے ہمراہ قومی شاہراہ پر دھرنا, ٹریفک کی میلوں لمبی لائنیں, ورثاء کا ڈی پی او سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ, ملزم کو سینے میں درد پڑا ہسپتال لے جاتے ہو? راستے میں انتقال ہوا, ایس ایچ او رانا اشرف تفصیل کے مطابق ترنڈہ محمد پناہ کی بستی رحمت شاہ کے رہائشی عالم شاہ کا 20 سالہ بیٹا شہنشاہ عرف شانی جو پولیس تھانہ ترنڈہ محمد پناہ کو چوری کے مقدمہ میں مطلوب تھا گزشتہ روز پولیس تھانہ ترنڈہ محمد پناہ نے اوچشریف سے گرفتار کیا جو دوران حراست مبینہ پولیس تشدد سے ہلاک ہو گیا نوجوان کی ہلاکت کی اطلاع ملنے پر مقتول شہنشاہ عرف شانی کے ورثاء نے رات گئے قومی شاہراہ بلاک کر دی جس پر ڈی ایس پی لیاقتپور محمد اسلم خان نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور ورثاء کو انصاف فراہمی کی یقین دہانی کرائی مگر ورثاء نے خواتین اور بچوں کے ہمراہ قومی شاہراہ پر دھرنا جاری رکھا جس سے ٹریفک بلاک ہو گئی اور گاڑیوں کی میلوں لمبی لائنیں لگ گئیں دوران احتجاج مقتول شہنشاہ عرف شانی کے ورثاء نے الزام عائد کیا کہ اے ایس آئی آصف بھٹی کے بہیمانہ تشدد سے شہنشاہ عرف شانی ہلاک ہوا اب قتل کو دل کے دورہ کا بہانہ بنا دبانا چاہتے ہیں مقتول شہنشاہ عرف شانی کے ورثاء نے شدید احتجاج کرتے ہو? ڈی پی او رحیم یار خان منتظر مہدی سے تفتیشی اے ایس آئی آصف بھٹی سمیت دیگر ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرنے اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے سردار عامر نواز چانڈیہ نے دھرنا کے مقام پر مقتول کے ورثاء سے ملاقات کی انہوں نے کہا کہ مخدوم سید مبین احمد ایم این اے کی اس سلسلہ میں ڈی پی او سے میٹنگ جاری ھے آپ کے ساتھ مکمل انصاف ہوگا ہم آپ کے ساتھ ہیں جس پر احتجاجی مظاہرین نے دن 2 بجے احتجاج ختم کر کے روڈ ٹریفک کیلئے کھول دی۔جبکہ ایس ایچ او تھانہ ترنڈہ محمد پناہ رانا محمد اشرف نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم شہنشاہ عرف شانی چوری کے مقدمہ میں زیر حراست تھا سینے میں درد پڑنے پر اسپتال لے جاتے ہو? انتقال ہوا میڈیکل رپورٹ آنے پر رپورٹ کے مطابق کاروائی ہوگی

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *