ترنڈہ محمد پناہ۔اوباش کی ساتھی کے ہمراہ 8 سالہ بچی سے زیادتی

ترنڈہ محمد پناہ۔اوباش کی ساتھی کے ہمراہ 8 سالہ بچی سے بدفعلی۔لقمان عرف لقمی نے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ بچی کو باغ میں لے جا کر بدفعلی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے ملزم لقمان عرف لقمی پر مقدمہ درج کرلیا۔تفتیشی آفیسر نے ساز باز کرکے نامعلوم شخص پر مقدمہ درج نہیں کیا۔نامزد ملزم لقمان عرف لقمی کو گرفتار کرنے کے باوجود گرفتاری نہیں ڈالی۔بچی کے والد زبیر قاسم کی پریس کانفرنس تفصیل کے مطابق تھانہ ترنڈہ محمد پناہ کے موضع دھارے اوٹ کی بستی حاجی رحیم بخش کے رہائشی زبیر قاسم نے پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ کسی کام کے سلسلہ میں بہاولپور گیا اور اپنی 8/9 سالہ بیٹی عروج فاطمہ کو اس کی دادی کے گھر دھارے اوٹ چھوڑ گیا مورخہ 29 اپریل کو جب واپس آئے تو اس کی بیٹی عروج فاطمہ نے بتایا کہ لقمان عرف لقمی ایک نامعلوم شخص کے ساتھ اسے گھر کے ساتھ والے باغ میں لے گئے اور زبردستی خلاف وضع فطری زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر تھانہ ترنڈہ محمد پناہ میں لقمان عرف لقمی اور ایک نامعلوم الاسم شخص کے خلاف بچی سے زیادتی کی درخواست دی مگر تفتیشی آفیسر آصف بھٹی اے ایس آئی کی ملزمان کے ساتھ ساز باز کے بعد صرف نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا ہوا جبکہ ملزم لقمان عرف لقمی گرفتار ہو جانے کے باوجود تفتیشی آفیسر ملزم کی گرفتاری نہیں ڈال رہا مجھے اندیشہ ہے کہ تفتیشی آفیسر آصف بھٹی رشوت لے کر ملزم کو چھوڑ نہ دے بچی کے والد زبیر قاسم نے ڈی پی او رحیم یار خان منتظر مہدی سے انصاف کی اپیل کی ہے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *