زمیندار کی مونگی کی فصل جلادی

ترنڈہ محمد پناہ۔نامعلوم افراد نے مونگی کی فصل تیزابی اسپرے کر کے جلا دی۔کاشتکار کو ہزاروں کا نقصان۔حسد یا عداوت کا شاخسانہ ہے کاروائی کروں کا۔زمیندار ملک زاہد امین بوسن۔ تفصیل کے مطابق ترنڈہ محمد پناہ کے نواحی علاقہ موضع بیٹ بھتڑ کے زمیندار اعلیٰ ملک زاہد امین بوسن کی موضع بیٹ بھتڑ میں ایک بیگھہ زیر کاشت فصل مونگی کو گزشتہ شب نا معلوم افراد نے جڑی بوٹیاں تلف کرنیوالی تیزابی اسپرے کر کے جلا ڈالا جس سے کاشت کار کو 1 لاکھ سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا اس سلسلہ میں زمیندار ملک زاہد امین بوسن نے صحافیوں کو بتایا کہ میری زیر کاشت فصل کو نقصان پہنچانا حسد یا کسی عداوت کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے اس سے قبل بھی کے ڈیرہ سے 30 ہزار مالیت کی سولر پلیٹ چوری کی جا چکی ہیں اس نے کہا کہ ان نامعلوم ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کروں گا.

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *