|

ترنڈہ محمدپناہ ومضافات میں ٹڈی دل کا حملہ

ترنڈہ محمد پناہ ٹڈی دل کا حملہ فصلوں اور باغات کو نقصان کا اندیشہ۔ٹڈی دل کے تدارک کیلئے حکومتی اقدامات نہ ہونے پر کاشتکار پریشان۔گندم کی فصل بارش اور ژالہ باری سے تباہ ہوگئی اب ٹڈی دل فصلیں تباہ کرنے لگی۔کاشتکاروں کا حکومت سے جنگی بنیادوں پر ٹڈی دل کے تدارک کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق ترنڈہ محمد پناہ اور نواحی مواضعات بیٹ بھٹو بیٹ بھتڑ بیٹ حیات ماچھی گل محمد لنگاہ میں ٹڈی دل کا شدید حملہ ٹڈی دل کے غول زیرکاشت کپاس اور چارہ کی فصلوں سمیت آم کے باغات پر حملہ کرکے فصلوں اور باغات کو شدید نقصان کے درپے ہیں حکومت پنجاب کیطرف سے ٹڈی دل کے تدارک کیلئے اقدامات نہ ہونے پر کاشتکار پریشان اور بے بسی کا شکار ہوچکے ٹڈی دل سے قبل گندم کی فصل بارشوں اور ژالہ باری سے تباہ ہو چکی تھی اب ٹڈی دل فصلوں کو تباہ کر رہی ہے کاشتکاروں رسول بخش خان حاجی عبدالقادر غلام فرید ملک زاہد امین اللہ وسایا کریم بخش ملک مصطفےٰ و دیگر نے ڈی سی رحیم یار خان علی شہزاد اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ٹڈی دل کے فی الفور تدارک کیلئے جنگی بنیادوں پر عملی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *