پاکستان میں امسال صدقہ فطر کی شرح کیا ہوگی؟ مفتی منیب نے اعلان کردیا

صدقہ فطر کم سے کم مقدار 100 روپے فی کس ، چکی آٹے کے حساب سے 125روپے،جَو کے لحاظ سے 320 روپے،کشمش کے لحاظ سے 1920روپے ،پنیر کے حساب سے 3 ہزار 540روپے صدقہ فطر ادا کرنا ہوگا ،زکوۃ کا نصاب 46 ہزار329 روپے ہوگا، رویت ہلال کمیٹی۔۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے امسال صدقہ فطر کی ادائیگی پر نصاب جاری کردیاگیاہے۔ مفتی منیب الرحمٰن کاکہنا ہے کہ صدقہ فطر اور فدیے کی کم سے کم مقدار100 روپے فی کس ہے جبکہ اہل ثروت اپنی مالی حیثیت دیکھتے ہوئے فطرہ وفدیہ ادا کریں۔ چکی کے آٹے کے حساب سے صدقہ فطر 125 روپے، 30 روزوں کا فدیہ 3 ہزار 750 روپے،جان بوجھ کر روزہ توڑنے پر 60 مساکین کو کھانا کھلانا لازمی ہوگا جس پر کفارہ صوم ساڑھے سات ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے جَو کے لحاظ سے صدقہ فطر 320 روپے، 30 روزوں کا فدیہ 9 ہزار 600 روپے ، جبکہ روزہ توڑنے کی صورت میں 19 ہزار 2 سو روپے اد کرنا ہونگے۔ کجھور کے حساب سے صدقہ فطر 1600 روپے، 30 روزوں کا فدیہ 48 ہزار روپے ، جبکہ روزہ توڑنے کی صورت میں 96 ہزار روپے کفارہ صوم مقرر کیا گیا ہے کشمش کے لحاظ سے صدقہ فطر 1920، 30 روزوں کا فدیہ 57 ہزار 600 روپے جبکہ کفارہ صوم ایک لاکھ 15 ہزار دو سو روپے مقرر کیا گیا۔۔پنیر کے حساب سے صدقہ فطر 3 ہزار 540 ، روزوں کا فدیہ ایک لاکھ چھ ہزار جبکہ کفارہ صوم 2 لاکھ 12 ہزار 400 روپے مقرر کیا گیا۔ اس سال  زکوۃ کا نصاب 46 ہزار329 روپے ہوگا۔

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *