Kattas

0%

User Rating: 4.36 ( 1 votes)

کٹاس راج ، تحصیل چواسیدن شاہ، ضلع چکوال
اسلام آباد سے دو گھنٹوں کی مسافت اور چکوال شہر سے قریب 35 کلومیٹر جنوب کی طرف واقع ہے۔

شری کٹاس راج کا اصلی نام ”کے ٹیکش راج “ تھا۔ اس کے لفظی معنی ناگوں کا بادشاہ ہے

‏کبھی یہ جگہ علم و فن کا مرکز تھی۔یہاں ایک قدیم یونیورسٹی تھی جہاں اور علوم کے علاوہ سنسکرت کی تعلیم بھی دی جاتی تھی۔ کہتے ہیں کہ مشہور مسلمان ماہرِ ارضیات، ریاضی، تاریخ اور نجوم ابو ریحان البیرونی نے کٹاس راج میں واقع اسی یونیورسٹی میں سنسکرت کی تعلیم حاصل کی تھی۔

یہ البیرونی ہی تھا جس نے کٹاس راج سے کچھ ہی دور پنڈ دادن خان کے مقام نندہ میں کئی سو سال پہلے زمین کے محیط اور قطر کی درست پیمائش کی تھی۔

ہندومت کا عقیدہ ہے کہ کٹاس راج میں واقع نیلگوں پانی کی جھیل شیو جی مہاراج کے آنسوؤں سے وجود میں آئی جو انہوں نے اپنی بیوی ستی یا پاربتی کی موت پر بہائے تھے۔
‎ان کے آنسوؤں سے وجود میں آنے والی دوسری جھیل’’پشکر جوالا
مُکھی) بھارت میں واقع ہے۔ ‎انسانی آنکھ سے مشابہ یہ جھیل دو سو فٹ لمبی اور ڈیڑھ سو فٹ چوڑی ہے

کٹاس راج جھیل کے پاس کالی ماتا کا مندر، جنوب کی جانب شیش ناگ دیوتا کا مندر، شیولنگ مندر، مقدس درخت، سادھو کا مکان، قلعہ کوٹہڑہ، شنکتلا یونیورسٹی کے آثار، محل، سرجو داس کا مندر، نانگے گنبد، لکشمی دیوی کا مندر، رام چندر جی کا مندر، وشنودیوتا کا بت، اشوک کے اسٹوپے، شمشان گھاٹ، باؤلی، شکنتلا یونیورسٹی کا ہاسٹل، سادھوؤں کا مندر، متبرک کنواں، نانگے سادھوؤں کا مندر، پانی کی غار، رام ہلاواں کا سیروٹہ (سیرکا باٹ) جو کئی ٹن وزنی پتھر ہے۔

سیاح جھیل میں نہانے سے ہرگز پرہیز کریں کیونکہ یہ جھیل کئی انسانی جانوں کو لقمہ اجل بنا چکی ہے۔

About admin

Check Also

Beauty of Pakistan

یہ میرا خوبصورت جنت نظیر پاکستان 🇵🇰 ہے اور میرے رب کی قدرت نے اپنی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *