امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی عرب کو دھمکی

تیل کی سپلائی کم کرو ورنہ فوجی تعاون ختم کر دیں گے، امریکی صدر نے سعودی ولی عہد کو خبردار کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کو دھمکی دی ہے کہ تیل کی سپلائی کم کردو ورنہ ہم فوجی تعاون نہیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی شہزادے کو خبردارکیاہے کہ وہ آئل سپلائی کم کردیں بصورت دیگر وہ فوجی تعاون کو امریکہ کی جانب سے ختم سمجھیں۔ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلی فونک رابطے میں سعودی شہزادے محمدبن سلمان کو دھمکی آمیز لہجہ میں خبردارکیاہے کہ وہ اگر تیل کی سپلائی کم نہیں کرتے تو امریکی کانگریس کے سامنے بے بس ہوجائیں جس کے نتیجہ میں سعودی عرب کی فوجی امدار جاری رکھنا ممکن نہیں رہے جس کا سعودی عرب کو ناقابل تلافی نقصان برداشت کرناپڑے گا امریکی میڈیاکے مطابق صدرٹرمپ کی جانب سے فوجی تعاون ختم کرنے کا انتباہ ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان سے 2اپریل کو ہونے والی ٹیلی فونک بات چیت میں دیاگیا۔ذرائع کے مطابق امریکہ پر اس وقت شدید دباؤ ہے کہ وہ عالمی سطح پر تیل کی سپلائی کو کم کروائےذرائع کے مطابق سعودی عرب کو دھمکی دے کر تیل کی سپلائی کم کرانے کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کیونکہ اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے تیل کی طلب اور استعمال کم ہوا ہے

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *